لاہور آل پاکستان بزنس فورم کی کاروباری آسانیوں کے موضوع پر کانفرنس

لاہور آل پاکستان بزنس فورم کی کاروباری آسانیوں کے موضوع پر کانفرنس

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان بزنس فورم کے تحت گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ’’پاکستان میں کاروباری آسانیوں ‘‘ کے موضوع سے متعلق کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔اس کانفرس میں250سے زائد انٹر پرائزر،ریگولیٹرز،صنعتی ماہرین،ڈپلومیٹس اور دیگر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،کانفرنس میں معروفتعلیمی اداروں اور میڈیا سے منسلک افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔کانفرنس کے پہلے سیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ تھے جبکہ دوسرے سیشن میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، اعزازی مہمان کے طور پر کانفرنس میں متعدد سینئر سفارتکار اور ڈپلومیٹس بھی شریک تھے،کانفرنس میں مقررین نے پاکستان میں کاروباراور سرمایہ کاری سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کانفرنس کے کلیدی مقرر لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل Yuriy R. Fedkiw اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر Jean-Francois Cautain شامل تھے جنہوں نے مہمان اعزازی کے طور پر اس کانفرنس میں شرکت کی ،کانفرنس کے دیگر اہم مقررین میں ٹیلی نار کے چیف آف کارپوریٹ افیئرزاینڈ اسٹریٹجی محمد اسلم حیات بھی شامل تھے جنہوں نے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اظہارخیال کیا جبکہ اے پی بی ایف کے صدر ابراہیم قریشی نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے متعلق شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت پر وہ تجارتی و صنعتی نمائندوں،ریگولیٹرز اور دیگر ماہرین کے انتہائی مشکور ہیں اور اس ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان میں کاروبار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کرنے میں پالیسی میکرز کو گائیڈ لائن مل سکے گی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی بی ایف کے سیکریٹری معاذ محمود کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ملک میں کاروباری فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی، TVETریفارم سپورٹ پروگرام کے ٹیم لیڈر محمد علی خان نے ہیومین ریسورسز ڈیولپمنٹ سے متعلق خطاب کیا اور کاروباری آسانیوں میں ہیومین ریسورسز ڈیولپمنٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا،پاک چائنا جوائنٹ چیمبرز کے صدر وانگ زائی نے سی پیک منصوبے کے تناظر میں مواقعوں اور چیلنجز سے متعلق اظہار خیال کیا ، ،کانفرنس کے دیگر مقررین میں یو ایم ٹی کے حسن شعیب مراد،کنسائی پینٹس کے سی ای او آغا ظفر عباس،روبا اور ہائیر گروپ کے سی ای او فیصل آفریدی،ہارون علی خان،حافظ احسن احمد،عامر منیر،انیس اقبال شیخ ،نیٹسول ٹیکنالوجیز کے سی ای او سلیم ،عامر محمود مرزا،عاصم شیخ شہزاد،ہنگری کے سفیر ،بوسنیا کے سفیر ،نور فاطمہ،راشد مہر،منظورالحق ملک،آصف رفیق رجوانہ،قیصر ندیم ،ثمن یزدانی خان،چودھری ذوالفقار علی ،عظمی منظر ،اسپین کے سفیر کارلوس مورالس،شہر یار طاہر ،رضوان خالد بٹ ،چیئر مین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ آصف علی ٹیپو ،لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط ،فوٹلب کے سی ای او وسیم ذکریا اور دیگر شامل تھے۔

مزید : کامرس