زبردست مندا‘ا نڈیکس میں 511پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

زبردست مندا‘ا نڈیکس میں 511پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی رہی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گرگیا اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں بدھ کو 511 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث انڈیکس47 ہزار 577 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں7 کروڑ 75 لاکھ2 ہزار 280 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 5 ارب 93 کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار 255 روپے رہی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 73 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ، 292 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 13 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

مزید : کامرس