راولپنڈی چیمبر کے وفد کی ازبکستان کے سفیر سے ملاقات
راولپنڈی ( کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر راشد وائیں نے اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر فرقت صدی قوف (Furqat Sidikov)کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے تجارتی تعلقات، کاروباری مواقع، چیمبر کی سطح پر وفود کے تبادلوں اور پاکستان اور ازبکستان میں دو طرفہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے ازبکستان کے سفیر فرقت صدی قوف نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے اور تجارتی و کاروباری تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے انجنیئرنگ، مشینری، فرٹیلائزر، زرعی آلات اور توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے سفیر نے راولپنڈی چیمبر کی جانب سے تجارتی نمائشوں کے کامیاب انعقاد کو سرہاتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی تجارتی وفود کو نمائشوں کے انعقاد کے لیے بھر پور معاونت اور راہنمائی فراہم کی جائے گی ۔اس موقع پرقائم مقام صدر راولپنڈی چیمبرراشد وائیں نے سفیر کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور انہیں راول انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی انہوں نے سفیر کو بتایا کہ راول ایکسپو میں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے علیحدہ جگہ مخصوص ہو گی جہاں وہ اسٹالز لگا سکیں گی سفیر نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ازبک کمپنیاں مختلف مصنوعات کا اسٹال لگائیں گی راشد وائیں نے ازبک سفیرکوتجویز دی کہ انہیں شعبہ جات اور صنعت کی بنیاد پر معلومات اور فہرست دی جائے تاکہ دو طرفہ ملاقاتوں(بی ٹو بی میٹنگز)کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تناظر میں وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور تجارت کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔
وفد میں چیئر مین فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی ملک شاہد سلیم اور وائس چیئرمین خورشید برلاس بھی شامل تھے۔