سی پیک ،گوادر بندرگاہ سے پاکستان غیرسرمایہ کاروں کی اولین ترجیح ہے ،الیاس مجید شیخ

سی پیک ،گوادر بندرگاہ سے پاکستان غیرسرمایہ کاروں کی اولین ترجیح ہے ،الیاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) تاجر راہنما الیاس مجید شیخ چیئرمین بزنس پروموشنل کونسل لاہورنے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) اور گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اولین ترجیح ہے حکومت کی طرف سے سی پیک روٹ پر صنعتی زونز کے قیام اور ان میں صنعتیں لگانے کیلئے مراعات سے دنیا بھر کے بڑے صنعتی اداروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے رواں مالی سال کے8ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرفسے صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کا حجم1ارب 28کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند امر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

الیاس مجید نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے22کروڑ 79لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائے میں اضافہ سے حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے بھی نجات مل جائے گی#/

مزید :

کامرس -