سافٹ ویئر برآمدات 2 ارب 72 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

سافٹ ویئر برآمدات 2 ارب 72 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

 ا سلام آباد (اے پی پی) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی سافٹ ویئر برآمدات 2 ارب 72 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزارت آئی ٹی کے ترجمان نے اس بات کا انکشاف بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے ایک ظہرانہ میں کیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین علی خان اور وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ترجمان آئی ٹی نے بتایا کہ گذشتہ تین سال کے دوران براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 3 فیصد سے بڑھ کر 27 گنا ہو گئی ہے جو دنیا بھر میں نمایاں قرار دی گئی ہے۔ پاکستان کی ان کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے آئی ٹی کے بہترین فروغ کیلئے اقدامات پر وزارت کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی ایس ای بی کی دیگر ممالک کو برآمدات سے ہونے والی آمدن 2 ارب 72 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو ایک خوش آئند اور حکومت کی طرف سے آئی ٹی کے فروغ کیلئے مثبت پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کامرس