محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ساہیوال گائے میلہ آج ہو گا

محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ساہیوال گائے میلہ آج ہو گا

جھنگ(اے پی پی )محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تحقیقاتی مرکز برائے ساہیوال گائے ٹوبہ روڈ جھنگ صدر میں ایک روزہ ساہیوال گائے میلہ آج 6اپریل بروز جمعرات کو منعقد کیا جائے گا جس کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب آصف سعید منہیس اور سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نسیم صادق ہوں گے، تحقیقاتی مرکز برائے ساہیوال گائے جھنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خالد فاروق صابری نے بتایاکہ گائے میلہ کے موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ لائیو سٹاک ماہرین ساہیوال نسل گائے کی افزائش کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیں گے۔

، انہوں نے بتایا کہ ایک روز ہ ساہیوال گائے میلہ کے دوران اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنیوالے جانوروں کے مالکان میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

lh/mik/asr 1740

مزید : کامرس