پاکستان اور فرانس کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، خرم دستگیر

پاکستان اور فرانس کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، خرم ...

سلام آباد (اے پی پی) وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے پاکستان اور فرانس میں تجارت کے فروغ کے لئے کاروباری مواقع بار ے کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پاکسان فرانس بزنس کونسل کے وفد نے زرعی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئر مین تھیری فلیمین کی قیادت میں ملا قات کرنے والے وفد سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے وفدکا خیر مقدم کیا۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تجارتی مارکیٹ بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے اور اس طرح یہاں پر منافع بخش سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پائے جاتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے وفد کو تجویز کیا کہ پاکستان میں ای کامرس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے ۔ خرم دستگیر خان نے پاکستان فرانس کاروباری مواقع بارے کانفرنس کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی تا کہ پاکستان اور فرانس کے مابین بزنس ٹو بزنس بالمشافہ باہمی رابطوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے باعث یورپی یونین کے لئے پاکستان کی برآمدات اضافے کے رحجان کو ظاہر کر رہی ہیں اور حالیہ سالوں میں یورپی یونین کے لئے پاکستان کی برآمدات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ملاقات کے دورانتھیری فلیمین نے پرتپاک خیر مقدم اور بھر پور میزبانی پر وزیر تجارت کی تعریف کی اور کہا کہ وفد پاکستان کے زرعی اور آئی ٹی شعبہ میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ،انہوں نے کہا کہ وفد وزیر کی دونوں ممالک میں تجارت اور برآمدات بڑھانے کے بارے میں تجاویز پر مثبت غور کرے گا۔

مزید : کامرس