چینی کمپنی ہنگری میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کر یگی

چینی کمپنی ہنگری میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کر یگی

ما روم ،ہنگری (آن لائن)چین کی گاڑیاں تیار کرنیوالی معروف کمپنی بی وائی ڈی نے ہنگری کے شمالی شہر کوما روم میں فیکٹری قائم کرلی ہے، یورپ میں یہ پہلی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنیوالے فیکٹری ہو گی۔ بی وائی ڈی اس منصوبے پر 21.3ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے، یہ منصوبہ 2018ء4 تک مکمل ہو گا ، اس و قت کمپنی نے 32ملازم کام کررہے ہیں جبکہ ہر سال 400بسیں اسمبل کرنے کے لئے دو شفٹوں میں 300افراد ملازم رکھے جائیں گے ، فیکٹری میں تیار کی جانیوالی یہ بسیں یورپی ممالک کو بر؂آمد کی جائیں گی ، بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور کوچز تیار کرنے کے بعد کمپنی بجلی سے چلنے والے فورک لفٹ ٹرک اور ہلکی کمرشل گاڑیاں بھی تیارکرے گی۔

؂ہ

نگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر زی جارٹو نے کمپنی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری میں تمام یورپی ملکوں کی نسبت سب سے کم ٹیکس ہے ،ہنگری میں چینیوں کی سرمایہ کاری 4.1 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔ #/s#

مزید : کامرس