پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک ہفتہ کافری تربیتی مرغبانی کورس
راولپنڈی (اے پی پی) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،مر ی ،روڈ،شمس آباد ،راولپنڈی کے زیراہتمام عوام کے لیے مرغبانی کا بلامعاوضہ کورس 10اپریل کو شروع ہو گا ایک ہفتہ تک جاری رہنے والا کورس 15 اپریل کو اختتام پذیر ہو گا جس کے اوقات کا صبح 08:00سے دوپہر 01:00بجے تک ہیں۔ پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے سنےئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع ڈاکٹر عبدالرشید نے بتایا ہے کہ جوخواتین و حضرات اس کو رس کے خواہشمند ہیں وہ ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے مورخہ 10 اپریل صبح تک دفتر میں اپنی رجسٹریشن جمع کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف منعقدہ تربیتی کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔