فروری کے دوران امریکا کے تجارتی خسارے میں 9.6 فیصد کمی

فروری کے دوران امریکا کے تجارتی خسارے میں 9.6 فیصد کمی

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ فروری کے دوران اس کے تجارتی خسارے میں 9.6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ برآمدات میں اضافہ اور چین سے درآمدات میں ریکارڈ کمی ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 43.6 ارب ڈالر رہا جو کہ جنوری کے تجارتی خسارے (48.2 ارب ڈالر ) سے 9.6 فیصد کم ہے جس کی وجہ بڑھتی برآمدات اور چین سے درآمدات میں کمی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے دوران اشیاء اور خدمات کی برآمدات 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 192.9 ارب ڈالر رہیں۔

جو کہ گزشتہ دوسال کی بلند ترین سطح ہے۔ برآمدات میں اضافے کی وجہ بیرون ملک گاڑیوں اور پرزہ جات کی طلب میں اضافہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی برآمد میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یورپی ملکوں کو برآمدات میں 8 فیصد جبکہ صرف جرمنی کو 8.6 فیصد اضافی برآمدات کی گئیں۔#/s#

مزید : کامرس