بھارت خطے میں امن نہیں بالادستی چاہتا ہے،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ہندوستان کا بڑا ہاتھ ، کلبھوشن یادو جیتا جاگتا ثبوت :ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

بھارت خطے میں امن نہیں بالادستی چاہتا ہے،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ...
بھارت خطے میں امن نہیں بالادستی چاہتا ہے،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ہندوستان کا بڑا ہاتھ ، کلبھوشن یادو جیتا جاگتا ثبوت :ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے بھارت خطے میں امن نہیں بالادستی چاہتا ہے پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے جس میں بھارت کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور اس کا جیتا جاگتا ثبوب کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

نجی ٹی وی کے  انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سربراہ اینٹونیو گوٹیریس نے بھی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے ہم نے خوش آئند قرار دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے جس میں بھارت کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور اس کا جیتا جاگتا ثبوب کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن دیکھنا چاہتا ہے اور  وزیر اعظم نواز شریف کا نظریہ بھی یہی ہے تاکہ اقتصادی ترقی سے خطے میں بسنے والے تمام افراد مستفید ہو سکیں ، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر امن طور پر بات چیت سے حل ہوں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت دوسرے ممالک کے مصالحتی کردار کی پیشکش کو رد اس لئے کرتا ہے کیوں کہ وہ خطے میں امن نہیں چاہتا اور خطے میں اپنی بالا دستی رکھنے کا خواہش مند ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں