شاہد خاقان عباسی اور روسی وزیرتوانائی کی ملاقات،بین الملکی گیس پائپ لائن بچھانے میں اظہار دلچسپی

شاہد خاقان عباسی اور روسی وزیرتوانائی کی ملاقات،بین الملکی گیس پائپ لائن ...
شاہد خاقان عباسی اور روسی وزیرتوانائی کی ملاقات،بین الملکی گیس پائپ لائن بچھانے میں اظہار دلچسپی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے روسی وزیرتوانائی نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی اور بین الملکی گیس پائپ لائن بچھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

جنگلہ بس کہنے والے ’’ریلوکٹے‘‘ چار سال ضائع کرنے کے بعد مہنگی ترین میٹرو کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، عمران نے 80 کروڑ درخت خلا میں لگائے اس لئے زمین پر ان کا حساب کتا ب نہیں ہو سکتا:امیرمقام

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپٹرولیم کیساتھ روس کے وزیرتوانائی اور وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، دوران گفتگو شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ پاکستان میں تیل وگیس کی شعبے میں روس کی دلچسپی کوسراہتے ہیں جبکہ توانائی منصوبوں پرعملدرآمدسے پاک روس تعلقات مستحکم ہونگے۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ روسی وفدمیں گیزپرام کے ڈپٹی چیئرمین بھی شامل تھے، دونوں ممالک کے درمیان تیل اورگیس کے شعبوں میں تعاون پربات چیت کی گئی جبکہ روس سے پاکستان میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پربھی بات ہوئی۔

Back to Conversion Tool

مزید : اسلام آباد