دورہ ویسٹ انڈیز ،قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان ، شان مسعود کی واپسی

دورہ ویسٹ انڈیز ،قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان ، شان مسعود کی واپسی
 دورہ ویسٹ انڈیز ،قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان ، شان مسعود کی واپسی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق جبکہ سرفراز احمد نائب کپتان ہوگے کریں گے ,ٹیسٹ ٹیم میں3اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا, اوپنر شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق، احمد شہزاد، اظہر علی شان مسعود ، بابر اعظم اور یونس خان ٹیم میں شامل ہیں۔محمد عامر، وہاب ریاض ، محمد اصغر ، حسن علی، یاسر شاہ ، شاداب خان اور محمد عباس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔جبکہ اسد شفیق اور عثمان صلاح الدین بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ22اپریل کو ہوگا .

مزید : کھیل اور کھلاڑی