انڈر13 کے بچے نے منتخب نہ ہونے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

انڈر13 کے بچے نے منتخب نہ ہونے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) انڈر13 کے ایک بچے کی جانب سے میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود ٹیم میں منتخب کیے جانے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پہلی مرتبہ انڈر13 ٹی20 ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا رہا ہے جس کیلئے پر شہر میں ٹرائلز کرائے گئے اور پھر باسط علی سے مشاورت کے بعد حتمی طور پر ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سدیس الفت شیرپاؤ ایک آل راؤنڈر ہیں اور ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر انہوں نے چیئرمین پی سی بی اور باسط علی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر پورا اترنے اور تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود مجھے مسترد کر دیا گیا۔اس درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے باسط علی کو عدالت طلب کر لیا ہے۔سدیس اسلام آباد کے سٹی اسکول میں ساتویں جماعت کے طالبعلم ہیں جو دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرتے ہیں۔