مشتاق احمد کا ٹیسٹ سیریز میں شاداب ،یاسر شاہ کی شمولیت کا اشارہ

مشتاق احمد کا ٹیسٹ سیریز میں شاداب ،یاسر شاہ کی شمولیت کا اشارہ
مشتاق احمد کا ٹیسٹ سیریز میں شاداب ،یاسر شاہ کی شمولیت کا اشارہ

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مشتاق احمد نے شاداب خان اور یاسر شاہ کی شمولیت کا اشارہ دے دیا ہے،انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز مصباح الحق کی آخری سیریز ہونے کی بھی پیش گوئی بھی کی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں عروج پر ، کرکٹرز نے آج بھی تربیتی کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپور محنت کی ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے ویسٹ انڈیز ٹور کیلئے شاداب خان اور یاسر شاہ کی شمولیت کا اشارہ دیا ، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کیلئے یہ سیریز آخری ہو سکتی ہے ، کپتان کی کوشش ہو گی کہ وہ کیریئر کا اختتام کامیابی پر کریں۔یاسر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاداب خان کی شاندار پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ شاداب کی وجہ سے پریشر نہیں ، دورہ ویسٹ انڈیز پر اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا ، اپنی فٹنس پر بھی بھرپور کام کررہا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی