شاداب خان ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی کارکردگی پر انتہائی مسرور

شاداب خان ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی کارکردگی پر انتہائی مسرور
 شاداب خان ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی کارکردگی پر انتہائی مسرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورٹ آف سپین (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی ان کے ذہن میں ضرور تھی تاہم وہ ایسی شاندار کارکردگی دکھائیں گے یہ انھوں نے نہیں سوچا تھا۔شاداب خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اس دورے کیلئے سخت محنت کی ہے اور کوچز نے انہیں بہت زیادہ حوصلہ دیا ہے۔شاداب خان نے بتایا کہ ان کی گگلی بہت مشہور ہوگئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ دوسری گیندوں پر بھی یکساں محنت کررہے ہیں کیونکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ گگلی کے علاوہ دیگر ورائٹی پر بھی عبور رکھ کر وہ زیادہ کامیابیاں حاصل کرسکیں گے۔شاداب خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا کیونکہ پی ایس ایل ایک لحاظ سے انٹرنیشنل کرکٹ ہی تھی اور اس میں بڑے بڑے بیٹسمین کھیل رہے تھے جن کے خلاف بولنگ کرکے ان میں اعتماد آیا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے کام آئیگا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے اپنے اوپر عائد الزامات کاجو جواب جمع کرایا اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چکرا کر رکھ دیا ٗپانچ روز گزرنے کے بعد بھی پی سی بی فیصلہ نہیں کرپایا کہ مزید پیش رفت کیسے کرنی ہے۔