ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ قومی ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی) پانچ رکنی قومی ٹیم رواں ہفتے شیڈول43ویں ڈبلیو ایم اے سنگھا اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) تھائی لینڈ روانہ ہو گی، ایونٹ 8 سے 18 اپریل تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ پی ٹی بی ایف کے سیکرٹری اعجاز الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کیلئے بہترین باؤلرز کا چناؤ کیا گیا ہے۔
تاکہ کھلاڑی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں۔ اعجاز الرحمان خود بھی بطور کھلاڑی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں افضال اختر، احمر عباس، علی اور دانیال شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت اہم ایونٹ ہے، ایونٹ میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے تاکہ قوم کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔