پی ایچ ایف کا ملک میں ایک ہی طریقہ کوچنگ لاگو کرنے کا فیصلہ

پی ایچ ایف کا ملک میں ایک ہی طریقہ کوچنگ لاگو کرنے کا فیصلہ

 لاہور (آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کی کوچنگ کے مختلف طریقہ کار ہاکی کے کھیل کی بہتری میں رکاوٹ اور الجھن کا باعث ہیں ،اسلئے پی ایچ ایف نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں اگلے ایک ماہ کے دوران ہاکی کی کوچنگ کے ایک طرح کے ہی طریقہ کار لاگو کردیا جائے ، میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچز کی طرف سے کوچنگ کے مختلف طریقہ کار کو استعمال کرنے کی وجہ سے گراس روٹ سطح پر نوجوان کھلاڑی ان طریقہ کار کے عادی ہوچکے ہوتے ہیں اور جب وہ کھلاڑی قومی ٹیم کے کیمپ میں آتے ہیں تو پھر ان کی مناسب کوچنگ کرنا مشکلات کا باعث ہوتا ہے ،پوری دنیا میں ماڈرن ہاکی کی ٹاپ ٹیموں کا بھی جونیئر سطح سے لے کر ٹاپ لیول تک کوچنگ کا ایک ہی طرح کا طریقہ کار ہے ،ہمارے کوچز کی طرف سے ہاکی کی مختلف کوچنگ کی وجہ سے ملکی ہاکی کو بہت بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی گراس روٹ لیول پر مختلف طریقہ کار کے تحت کوچنگ کی جاتی ہے اور وہ جب قومی ٹیم کے کیمپ کیلئے اکھٹے ہوتے ہیں تو پھر ان کی کوچنگ کرنا مشکل ہوتا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایف نے ہاکی لیگ کے انعقاد کے آئیڈیاکو ختم نہیں کیا بلکہ پنجاب حکومت سے این او سی حاصل کرنے کے بعد لیگ کے انعقاد کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی