کیریئر میں مرلی دھرن سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا:جسٹن لینگر

کیریئر میں مرلی دھرن سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا:جسٹن لینگر
 کیریئر میں مرلی دھرن سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا:جسٹن لینگر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میلبور ن (این این آئی)عظیم آسٹریلین اوپنر جسٹن لینگر نے متیاہ مرلی دھرن کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل ترین باؤلر قرار دیا ۔1993 سے 2007 کے درمیان 105 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے لینگر نے ٹیسٹ کرکت کی تاریخ کے سب سے کامیاب باؤلر کو مشکل ترین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ 800ٹیسٹ وکٹیں لینے والے اسپنر کی وجہ سے میں کئی راتوں تک سو نہیں سکا ٗ ان کا ایکشن بہت ہی غیرروایتی تھا اور ان کا سامنا کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ شاندار باؤلنگ کے سبب ان کے خلاف رنز اسکور کرنا بہت مشکل تھا۔لینگر نے سری لنکا کے خلاف آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے اور ان کی اوسط 35.85 رہی جو زمبابوے کے بعد کسی بھی ملک کے خلاف ان کی سب سے کم ترین اوسط ہے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان کو اپنے کیریئر کا سب سے بہترین فاسٹ باؤلر قرار دیا۔سابق آسٹریلین بلے باز نے کہا کہ میں نے جن تیز باؤلرز کا سامنا کیا ان میں وسیم اکرم سب سے بہترین تھے جبکہ سب سے تیز ترین باؤلر شعیب اختر تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی