شاہین کل کالی آندھی کے سامنے سینہ سپر ہوں گے

شاہین کل کالی آندھی کے سامنے سینہ سپر ہوں گے

گیانا(آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعہ کو کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجکر15منٹ پر شروع ہوا گا۔پاکستان سیریز جیت کر 2019کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرلے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی20سیریز میں3۔1سے کامیابی سے پاکستانی حوصلے بلندیوں کو چھونے لگے، ٹیم ون ڈے میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن کرنا چاہتی ہے، مہمان کھلاڑیوں نے گیانا میں ڈیرے ڈال دیے جہاں تینوں میچز کھیلے جائیں گے،پہلا مقابلہ جمعے کو ہوگا۔رینکنگ میں گرین شرٹس اس وقت 89پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبرپر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی5پوائنٹس کے فرق سے نویں پوزیشن ہے، رواں سال 30 ستمبر کی حتمی تاریخ تک میزبان ملک انگلینڈ سمیت ٹاپ 8 ٹیمیں ہی میگا ایونٹ میں براہ راست جگہ بنائیں گی، دیگر 2 کا فیصلہ کوالیفائرز کے ذریعے ہوگا، گرین شرٹس کو یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت کرنا ہے جب کہ کیریبیئنز کوالیفائی ہی نہیں کرسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی