یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغاز

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز ٹاؤن شپ کیمپس میں سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا۔ 3 روز تک جاری رہنے والے اس سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے، جن میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پنجاب بھر میں پھیلے دس کیمپسز کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کی جبکہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس پنجاب بریگیڈیر خالد گورائیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ تعلیمی عمل کی تکمیل میں کھیلوں کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ رجسٹرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر منظوم اختر، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد عمر سلیم، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عالم سعید، ڈائریکٹر ڈویژن آف ایجوکیشن ڈاکٹر انتظار حسین بٹ، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر شہزادہ قیصر، پرنسپل بنک روڈ کیمپس پروفیسر ثمینہ ناہید، پرنسپل جوہر آباد کیمپس ڈاکٹر شفقت علی، پرنسپل فیصل آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ شامل تھے۔

کے علاوہ دیگر سینئر عہدے دار بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی