سری لنکا اور بنگلہ دیش آخری ٹی ٹونٹی میں آج آمنے سامنے ہونگی

سری لنکا اور بنگلہ دیش آخری ٹی ٹونٹی میں آج آمنے سامنے ہونگی

کولمبو(اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئی لینڈرز نے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ سیریز کا آخری میچ بنگلہ دیش کیلئے اہمیت کا حامل ہے، ناکامی کی صورت میں اسے سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، بنگلہ دیشی ٹیم آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پر جوش ہے۔

تو دوسری جانب پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مہمان ٹیم کو دوسرے میچ میں زیر کر کے سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز برابر رہی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی