ہسپانیہ کی فٹبال ٹیم کی بدترین شکست پر کوچ اور کھلاڑی گرفتار

ہسپانیہ کی فٹبال ٹیم کی بدترین شکست پر کوچ اور کھلاڑی گرفتار

بارسلونا (این این آئی)تھرڈ ڈویژن کی ہسپانوی ٹیم ایلڈین کی بارسلونا کی بی ٹیم کے 12۔0 کی بدترین شکست کے بعد پولیس نے میچ فکسنگ کے شبہ میں کوچ اور دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ۔ایلڈین کے اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوچ فلیپو ڈی پیرو کے ساتھ ساتھ دو کھلاڑیوں اور کلب کو چلانے والے اطالوی سرمایہ دار کو گرفتار کر کے ان سے سوالت کیے گئے اس سلسلے میں ایلڈنس کے کھلاڑی شیخ سعد نے اپنی ٹیم کی بدترین شکست پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں اور کوچ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔اسپین کے سیکنڈ ڈویژن میں ہونے والی اس شکست کے ساتھ ہی کلب نے بدترین شکست کا ریکارڈ برابر کردیا۔شیخ سعد نے ریڈیو اسٹیشن کڈینا کوپا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے میچ پر لگائے گئی شرطوں سے بڑی رقم کمائی۔اسپینش لیگ کے صدر زیویئر ٹیباس نے کہا کہ ہم اس کی ضرور تفتیش کریں گے کیونکہ میچ فکسنگ کی بات کی جائے تو انگلیاں سیدھی ایک اطالوی گروپ کی جانب اٹھتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی