عماد وسیم کا ٹی 20 باؤلرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ

عماد وسیم کا ٹی 20 باؤلرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ
 عماد وسیم کا ٹی 20 باؤلرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 باؤلنگ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔عماد وسیم کی رینکنگ میں دو درجے بہتری آئی اور اب وہ نمبر ون باؤلر عمران طاہر سے صرف 15 پوائنٹ ہی پیچھے ہیں۔ اپنی کارکردگی سے سب کے دلوں میں گھر بنانے والے نوجوان باؤلر شاداب خان 117 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 40 ویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی