واروکشائر کا انگلش بلے باز این بیل سے نیا معاہدہ
لندن (آن لائن) مشہور کلب واروکشائر نے انگلش بلے باز این بیل سے نیا معاہدہ کر لیا، دونوں کے درمیان نیا چار سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بیل 2020 سیزن کے آخرتک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ 34 سالہ بلے باز ناقص فارم کی وجہ سے طویل عرصے سے انگلش ٹیم سے دور ہیں، انہوں نے آخری بار 2015 میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ بیل جنہوں نے 18533 فرسٹ کلاس رنز بنا رکھے ہیں تاحال دوبارہ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واروکشائر سے نیا معاہدہ کرنے کے بعد وہ بہت پرجوش ہیں، کوشش ہو گی کہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔