مالنگا نے ٹی20 میں سعید اجمل اور عمرگل کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

مالنگا نے ٹی20 میں سعید اجمل اور عمرگل کا ریکارڈ پاش پاش کردیا
 مالنگا نے ٹی20 میں سعید اجمل اور عمرگل کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے باؤلر بن گئے، مالنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں لیکر پاکستانی باؤلرز سعید اجمل اور عمرگل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اجمل اور عمر نے مشترکہ طور پر 85، 85 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مالنگا نے اب تک 66 میچز میں 86 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی