تحریک انصافکے زیر اہتمام بم دھماکے کے شہداء کیلئے قرآن خوانی
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سانحہ بیدیاں میں شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور اجتماعی دعاکا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ کی طرف سے حلقہ این اے 124کے مرکزی دفتر میں سانحہ بیدیاں روڈ کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی میں ریحانہ نسرین،ساجدہ ملک،مہناز بیگم،ملک عینی انصاری،باجی کوثرسمیت مرد و خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے اجتماعی دعابھی کرائی گئی۔