قصر بہبودمیں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی دو روزہ نمائش

قصر بہبودمیں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی دو روزہ نمائش

لاہور(لیڈی رپورٹر) سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے ادارہ قصر بہبودلاہور میں خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع کے صنعت زار مختلف این ۔جی۔اوز۔ اور قصر بہبودمیں موجود تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے اس نمائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر کہا کہ ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم خواتین اپنے خاندان کی بہترین کفالت کر سکتی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1