ہسپتالوں میں ہر مریض کیلئے الگ بستر مہیا کرنے کی قرارداد جمع

ہسپتالوں میں ہر مریض کیلئے الگ بستر مہیا کرنے کی قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سرکاری ہسپتالوں میں ہر مریض کیلئے الگ بستر مہیا کرنے کی قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی۔لیڈی ویلنٹن ہسپتال ،میو ہسپتال ،گنگا رام ،جناح اور سروسز ہسپتال میں ہر وارڈ میں ایک بیڈ پر دو مریض ڈال دیے جاتے ہیں ۔یہ غریب مریضوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔خصوصا لیڈی ویلنٹن ہسپتال میں اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔