جگہ جگہ لکڑیوں کے ٹال اور تجاوزات ، مرغزار کالونی ٹمبر مارکیٹ بن گئی
لاہور(رپورٹ:ڈویلپمنٹ سیل)مرغزار کالونی ملتان روڑ پرناجائز تجاوزات کی بھر مار،سڑکوں کے اوپر لکڑی کے ٹال بن گئے ، پیدل چلنا بھی دشوار ،چےئرمین ،وائس چےئرمین ،یونین کونسل خاموش،اہل علاقہ سراپا احتجاج ، واسا کے ٹیوب ویل کو بھی لکڑی کے ٹال نے گھیر رکھا ہے وزیر اعلیٰ راستے بلاک کرنے اور سڑکوں پر لکڑی کے ٹال بنانے والوں کے خلاف ایکشن لیں ، بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کا پیدل چلنا بھی محال بنا دیا گیا ، گاڑیاں رو ڑ پر لانا مشکل ہو گیا،مرغزار ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی میاں خالد ،سعید احمد ،عتیق چودھری،محمد اکرم نے روزنامہ پا کستان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مرغزار کالونی کو لا وارث بنا دیا گیا ہے سڑکوں پر دھڑا دھڑ ناجائز تجاوزات قائم کی جا رہی ہیں اور یہ سب قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے ،وزیر اعلیٰ ناجائز تجاوزات ختم کرائیں۔