پانی کو آلودگی سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں

پانی کو آلودگی سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ خالص اور پاکیزہ پانی اپنی کیمیائی خصوصیات کی بدولت بقائے حیات کیلئے نہایت ضروری ہے اس لیے زمین پر زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے اسکے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں مسجد میں وضو کے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے ری سائیکل پلانٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پرشرکاء سے بات کرتے ہوئے کیا ۔