مٹھی بھر دہشت گرد پاکستانی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے

مٹھی بھر دہشت گرد پاکستانی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، شیخ علی، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، عبدالجبار، اختر شاہ، سیدہ حمیر ا، چوہدری وقاص منشاء پرنس نے بیدیاں روڈ لاہو رمیں ہونے والے خود کش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستانی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ پاکستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکے ہیں انہوں نے پاک فوج کے سپاہیوں اور سویلین شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1