نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو بم دھماکے نہ ہوتے

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو بم دھماکے نہ ہوتے

لاہور(نمائندہ خصو صی ) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران اوران کے درباریوں نے جتنی توجہ پاناما کیس کے دفاع کرنے میں لگائی اگراتنی توجہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کروانے میں لگاتے توآج بلوچستان سے لیکرلاہورسمیت پورا پاکستان لہو،لہونہ ہوتا۔لاہور بیدیاں روڈ پرخود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1