واپڈا کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں گے،مزدور رہنما

واپڈا کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں گے،مزدور رہنما

لاہور(پ ر) واپڈا محکمہ بجلی کے ایک لاکھ پچاس ہزار کارکن اپنی نمائندہ ٹریڈیونین آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی حالیہ قومی ریفرنڈم میں کامیابی پر عہد کرتے ہیں کہ وہ قومی ادارہ کی قومی تعمیر وترقی کی تکمیل اور اڑھائی کروڑ بجلی کے صارفین کو بہتر خدمات مہیا کرنے ، بجلی کی چوری روکنے اور اس کے بقایاجات کی وصولی کے لئے کوئی کسر ایفاء نہیں رکھیں گے حکومت کا فرض ہے کہ قومی دولت کے غیر پیداواری اخراجات کرنے کی بجائے عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے ،لوڈشیڈنگ کے خاتمہ، پانی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے نئے ڈیموں کی تعمیر، ہائیڈل پاور اسٹیشن اور گیس سے چلنے والے تھرمل بجلی گھروں کی تعمیر پر خرچ کرے ۔ ملازمین کے بچوں کی بامقصد تعلیم اور رہائش کی بنیادی ضرورت پوری کرانے کے لئے ہر شہر میں سکول و کالج اور کو آپریٹو بنیاد پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں تعمیر کرائی جائیں ۔ حکومت وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں قومی اسمبلی کے ممبران کی طرح اضافہ کرے یہ مطالبات بختیار لیبرہال لاہور کے باہر واپڈا محکمہ بجلی کی قومی جنرل باڈی کا اجلاس زیراہتمام آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میں ایک قرارداد کے ذریعے کئے گئے اس موقعہ پر بابائے مزدور تحریک بشیراحمد خان بختیار صاحب(مرحوم) کی 24 ویں برسی کی تقریب میں مقررین نے اْن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اْن کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کا بھرپور عزم کا اظہارکیاگیا اس قومی کانفرنس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں نمائندگان اور کارکنان یونین سے مہمان خصوصی جسٹس(ر) تنویر احمد خان ، بزرگ صحافی آئی اے رحمان، بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکر ٹر ی، عبدالطیف نظامانی صدر، حاجی محمد رمضان اچکزئی جوائنٹ صدر اور گوہر تاج چیئرمین ودیگر نمائندگان یونین اور واپڈا محکمہ بجلی کی انتظامیہ کے نمائندگان بمعہ بریگیڈیئر(ر) شعیب تقی جنرل مینجر واپڈا، واجد علی کاظمی چیف ایگزیکٹو لیسکو اور کیپٹن سید بشیراحمد جنرل مینجر(ہائیڈل) واپڈا اور جواد احمد قومی آرٹسٹ نے خطاب کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1