حکومت ا جالاپروگرام کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے،نوشین

حکومت ا جالاپروگرام کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے،نوشین

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے 20ہزار سے زائد سکولوں میں پینے کا صاف پانی جبکہ 5ہزارسکولوں میں بجلی کی سہولت میسر نہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے بڑے بڑے د عوؤں سے گمان ہوتا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی انقلاب برپاہو گیا ہے لیکن تعلیم اور انرجی کے میدان میں بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکومت کی اپنی دستاویزات کی کہانی اس سے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق 30 لاکھ سے زائدگھر آج بھی بجلی کی سہو لت سے محروم ہیں جبکہ حکومت پنجاب ایک بار پھر اجالا پروگرام کے نام پر عوام کوبے وقوف بنا رہی ہے حکومت اپنا کوئی دعوہ پورا نہیں کر سکی عوام کو صرف تسلی دی جا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1