قومی سکیموں میں گھپلے خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ناصر رمضان

قومی سکیموں میں گھپلے خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ناصر رمضان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے طالبعلموں کو لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 2,281طالبعلموں کو جعلی شناختی کارڈز پر لیپ ٹاپ کی فراہمی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستی روٹی سکیم کی طرح لیپ ٹاپ سکیم میں گھپلے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں ،وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت پنجاب میں2,281طالبعلموں کو جعلی شناختی کارڈز پر اور 1,771طالبعلموں کودو دو لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے جس کی مالیت 60ملین روپے بنتی ہے اس طرح لیپ ٹاپ سکیم میں بے قاعدگیوں سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ناصررمضان گجر نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز پر قیمتی لیپ ٹاپ دینا اور ایک شناختی کارڈ پر دو دو لیپ ٹاپ دینا قومی خزانہ کو نقصان پہنچانا ہے بوگس شناختی کارڈ پر بغیر تصدیق لیپ ٹاپ کی فراہمی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی اور ان افرادسے رقم واہگذار کروار کر قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1