کامرا ن اور کریم بلاک ویلفیئر ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری کرنیکا مطالبہ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) کامران بلاک، مہران بلاک، کریم بلاک ویلفیئر ایسوسی ایشن علامہ اقبال ٹاؤن کے 16 اپریل کو ہونے والے الیکشن کا انعقاد مشکوک ہو گیا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے الیکشن کمیٹی نا مکمل ہونے اور امیدواروں کے لئے جاری کئے گئے فارم پر اعتراض کر دیا الیکشن کمیشن کی 3 رکنی کمیٹی میں سے ایک اہم ممبر نذر اعوان کے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے الیکشن شیڈول مشکوک ہو گیا رہائشیوں نے فارم نئے سرے سے بنانے اور الیکشن شیڈول دوبارہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیاالیکشن کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔