پوری قوم دہشتگردی کے خلافمتحد ہے،عابد حسین صدیقی

پوری قوم دہشتگردی کے خلافمتحد ہے،عابد حسین صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے لاہور میں وین دھماکے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا کرے۔ اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عملی اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتی ہے شہریوں کی حفاظت کی بجائے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1