حکومت وعدوں کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکی،ملک سعید

حکومت وعدوں کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکی،ملک سعید

لاہور( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (فنکشنل)پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت اپنے چار سالہ دور میں دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں ناکام رہی،آج بھی انرجی کا مسئلہ جوں کا توں ہی ہے، حکومت نے اگر ان چار برسوں میں توانائی بحران کوسنجیدگی سے لیاہوتا تو آج ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوچکا ہوتا۔حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں نے محض عوام کو سبزباغ دکھانے کے سواکچھ نہیں کیا۔آج بھی مسائل جوں کے توں ہیں۔گذشتہ روز عوامی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ20کروڑ عوام کو کسی بھی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں

۔انہوں نے کہاکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے بھرپور انداز میں استفادہ کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوکوئلے کے وسیع وعریض ذخائر دیئے ہیں ہواکابہترین نظام موجود ہے۔پانی کی بہترین گزرگاہیں دی ہیں مگر محب وطن قیادت کے فقدان نے ہمیں اس نہج پر پہنچادیا ہے کہ ان وسائل سے فائدہ اٹھاکر سستی ترین بجلی پیداکرنے کی بجائے مہنگے ذرائع سے بجلی پیداکی جارہی ہے۔رہی سہی کسر اووربلنگ نے پوری کردی ہے۔عوام سراپااحتجاج ہیں ،کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہورہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1