فوجی جوانو ں پر حملہ قابل مذمت،دہشتگردناکام ہونگے،جاوید اقبال

فوجی جوانو ں پر حملہ قابل مذمت،دہشتگردناکام ہونگے،جاوید اقبال

لاہور (پ ر) جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے بیدیاں روڈ کینٹ میں مردم شماری کی ٹیم پر خود کش حملے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے فوجی جوانوں ،مردم شماری کے عملے سمیت عام شہریوں کی شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے۔جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، دشمن چھپ کے حملے کررہا ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں فوج کے جوان ان دہشت گروں کے سامنے سینہ سپر دیوار بنے ہوئے ہیں ۔

دہشت گرد عناصر قوم اور پاک فوج کے عزم وحوصلہ کو شکست نہیں دے سکتے ۔ فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1