نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عمل کیا جائے،عبدالعلیم خان

نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عمل کیا جائے،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے لاہور دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور اس افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عملدرآمد ضروری ہے دہشتگردی قومی مسئلہ ہے اور اس پر سیاست نہیں بلکہ ہوش مندی سے کام لینا ہوگا عبدالعلیم خان نے بیدیاں روڈ پر جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعاء کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ ،ظہیر عباس کھوکھر ، اعجاز ڈیال ،مہر واجد عظیم ،عبدالکریم کلواڑاور خواجہ جمشید امام نے بھی لاہور دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے بیدیاں روڈ کے دھماکے پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد مذمت پیش کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1