غربت اور جہالت ختم کرنے کیلئے تعلیم کو فروغ دیا جائے،ہما سلیم

غربت اور جہالت ختم کرنے کیلئے تعلیم کو فروغ دیا جائے،ہما سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) آل پاکستان گجر خواتین ایسوسی ایشن کی صدر ہما سلیم نے جہالت اور غربت کو معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ غربت و افلاس، جہالت اور بے روز گاری ختم کرنے کیلئے تعلیم کو فروغ دیاجائے۔

کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہو تے ہیں سکول جانے کی عمر کے بچے دکانوں، ہو ٹلوں ،بس اڈوں ورکشاپوں اور گھروں سمیت دیگر جگہوں پر ملازمت کرنے کے علاوہ مزدوری کرنے پر بھی مجبور ہیں ۔