ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان دنیا کو لیڈ کررہا ہوتا،زبیر کاردار

ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان دنیا کو لیڈ کررہا ہوتا،زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی گزشتہ روز 38ویں برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے اپنی رہائش گاہ پر برسی کی خصوصی تقریب منعقد کی جس میں سینئر جیالوں الیاس بٹ ‘افضل بٹ اور لاہور کے جیالوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے بھی لگائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کی برسی کا دن صرف جیالوں کے لئے ہی ایک سیاہ دن نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان بالخصوص امت مسلمہ کے لئے بھی ایک سیاہ دن ہے کیونکہ اگر آج بھٹو شہید زندہ ہوتے تو پاکستان اقوام عالم کو لیڈ کررہا ہوتا اور پاکستان میں آنے کے لئے لوگ اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہم بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے اگر ہمیں بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا تو اس کے لئے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1