ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل ،پارلیمنٹری انٹرنیزمیں اعزازی اسناد تقسیم

ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل ،پارلیمنٹری انٹرنیزمیں اعزازی اسناد تقسیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل (DRI) پارلیمنٹری انٹرنیزمیں اعزازی اسناد تقسیم کیں ۔ ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل اور پاکستان انسٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے توسط سے پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری انٹرن شپ کا آغاز اکتوبر 2016میں کیا گیا۔ یہ انٹرن شپ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیز کو مستحکم کرنے اور بہتر قانون سازی کے پروسس میں سہولت کاری کے لیے شروع کی گئی ۔ انٹرن شپ کے دوران انٹرنز نے قواعد و انضباط کار کے تقابلی جائزہ کی تفصیلی رپورٹ بنائی ۔ سپیکررانا محمد اقبال خاں نے ڈی آر آئی اور نوجوان انٹرنز کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1