خواجہ معین الدین اجمیری ؒ کا اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ہے،مسعود صدیقی
لاہور (پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاہے کہ سلطان الہند، خواجہ غریب نواز ، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے برصغیر پاک و ہند میں دین حق کی اشاعت اور تبلیغ میں نمایاں کردار ادا کیا ، ان خیالات کااظہار گلشن راوی میں پیر سید احمد ندیم شاہ کی رہائش گاہ پرمنعقدہ ’’سلطان الہند کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے لاکھوں بے نور دلوں کو اپنے اخلاق و کردار کی بدولت کامل ایمان کی روشنی سے منور کیا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عدنان اکرم نے کہاکہ آپ ؒ نے ساری زندگی انتہائی سادگی سے گزاری اور ریاضت و عبادت میں ہمہ تن مصروف رہے ، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی کا کہنا تھاکہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے پیروکار بھی آپ ؒ کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہوکر آپ ؒ کے گرویدہ تھے ، پیر ڈاکٹر الیاس قادری نے کہاکہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی برصغیر پاک وہند میں دین اسلام کی سربلندی کیلئے خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی کیا خطاب کیا ، جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔