دوران ڈیوٹی کار حادثہ میں جاں بحق ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس سپر دخاک
لاہور( خبر نگار) تھانہ سٹی رائیونڈ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کی نعش پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ڈی ایس پی رائیونڈفتح محمد کے مطابق ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والا ہیڈ کانسٹبل غلام عباس پٹرول پمپ کے باہراشتہاری ملزمان کی ریکی پر ڈیوٹی پر معمور تھا کہ اس دوران چہل قدمی کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا ہوا کہ نا معلوم تیز رفتار کارکے ڈرائیور نے کچل دیاجس پروہ موقع پر ہی دم توڑگیا تھا۔ ڈی ایس پی رائیونڈ سٹی سرکل فتح محمد کا مزیدکہنا تھا کہ غلام عباس کو اشتہاریوں کی ریکی کے لیے ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا کہ جو نامعلوم کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔متوفی چار کمسن بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔