ججز تقرر طریقہ کار میں تبدیلی،چیف جسٹس کی سماعت سے معذرت

ججز تقرر طریقہ کار میں تبدیلی،چیف جسٹس کی سماعت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔چیف جسٹس نے ماہر قانون اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس خود ججزکے تقرر کا حصہ ہیں ،وہ اس درخواست پر سماعت نہیں کرسکتے، اس لئے درخواست کسی دوسرے بنچ کو سماعت کے لئے بھیج دی جائے،چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی نشاندہی کے بعد درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

مزید :

علاقائی -