ہائیکورٹ میں عجائب گھر انتظامیہ کے اعزاز میں تقریب،سرٹیفکیٹس تقسیم

ہائیکورٹ میں عجائب گھر انتظامیہ کے اعزاز میں تقریب،سرٹیفکیٹس تقسیم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں عجائب گھر انتظامیہ کے اعزاز میں تقریب، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔تقریب میں ہائی کورٹ میں واقع خوبصورت عجائب گھر کا ڈیزائن بنانے پر عجائب گھر انتظامیہ کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نوشابہ انجم و دیگر میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی کورٹ کی جانب سے کسی سرکاری ادارے کو تعریفی اسناد سے نوازاگیاہے۔ تقریب میں عفت عزیم، علیزہ صباء رضوی، خالد محمود، عظمی بھٹی، عفیفہ شہزادی، امجد سعید، علی حیدر اور حافظ بہار مصطفی بھی موجود تھے۔

عجائب گھر

مزید : علاقائی