نامعلوم ملزموں نے نوجوان کو قتل کرکے نعش نالے میں بہادی ، کاہنہ میں نمودار

نامعلوم ملزموں نے نوجوان کو قتل کرکے نعش نالے میں بہادی ، کاہنہ میں نمودار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) کاہنہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 30 سالہ نوجوان کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا اور جرم کوچھپانے کیلئے نعش نالے میں بہا دی۔ نالے میں تیرتی نعش دیکھ کر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،راہگیروں نے نالہ میں نوجوان کی نعش تیرتی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نالے سے نعش نکالاتوجسم پر تشدد کے نشانات تھے ،جیسے اسے دیرینہ رنجش پر تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتاراگیا۔ مقتول نوجوان کی عمرتقریباََ 30 سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے اور ملزمان نے قتل چھپانے کیلئے نعش نالے میں بہا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت کیلئے ارد گرد کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں، مقتول نوجوان کا تعلق اچھے گھرانہ سے لگتا ہے ، تاہم شناخت نہیں ہو سکی جس کے باعث نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا نامعلوم 30 سالہ نوجوان کے ورثاء کے سامنے آنے کے بعد اصل صورتحال معلوم ہو سکے گی یا پھر پوسٹمارٹم اور فرانزنک سائنس لیب کی رپورٹ میں شناخت ہو سکے گی جس کے بعد تفتیش آگے بڑھ سکے گی۔

مزید :

علاقائی -