شادباغ ، ڈاکو دن دیہاڑے تاجر سے 4لاکھ 85ہزار لوٹ کر فرار ، مزاحمت پر تشدد

شادباغ ، ڈاکو دن دیہاڑے تاجر سے 4لاکھ 85ہزار لوٹ کر فرار ، مزاحمت پر تشدد

 لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا اورمزاحمت پر ایک تاجر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شا د با غ کے علا قہ میں عا مر روڈ پر واقع بینک الفلا ح کے سا منے 3مو ٹر سا ئیکل سوارڈاکوؤں نے تاجر جنید حید ر کو گن پو ائنٹ پر روک لیااور4لا کھ 85ہز ار کی نقد ی اور دو مو با ئل فو ن سیٹ چھین کر فرار ہوگئے اور مز احمت پر تشد د کا نشا نہ بنا کر اسے شد ید زخمی کر دیا جس کو طبی امد اد کے لیئے ہسپتا ل منتقل کر دیا ۔شا دبا غ پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے ۔نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں فیصل کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ15ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سمن آ با د کے علا قہ میں دو ڈاکواما نت کے گھر میں گھس گئے اور اسکی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اورچارمو با ئل فو ن سیٹ لو ٹ کر فر ار ہو گئے اسی طرح ہڈ یا رہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے فا روق کی فیملی سے3 لاکھ 25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ لئے اور فر ار ہو گئے جبکہ اچھر ہ کے علا قہ میں دو ڈاکو دن دیہاڑے جا ویدنامی شخص کے گھر گھس گئے اور اسکی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ45ہز ار روپے کی نقد ی اوردو مو با ئل فو ن سیٹ اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔پو لیس شہری کے بار بار 15پر کال کرنے کے باوجود ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔گر ین ٹا ؤ ن میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوو اختر ملک کے گھر گھس گئے اورگھر میں موجود فیملی کو یر غما ل بنا کرایک کمرہ میں بند کر دیا اور مسلسل آدھ گھنٹہ تک گھر میں لوت مار کی اور فریج سے جوس پیتے رہے اور پھر لو ٹ مار کے دوران 80ہز ارروپے نقدی اور چار مو با ئل فو ن سیٹ اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور بڑے آرام سے گھر کے تمام کمروں اور مین گیٹ کی باہر سے کنڈی لگاکر فرار ہوگئے ۔علاوہ ازیں شفیق آ با د میںیو سف کی گھر کے باہر گاڑی چور لے اڑے ۔نشتر کا لو نی میں عمر ان کی گاڑی جبکہ نو اب ٹاؤن میں نو یداور شا ہد رہ میں سو ہنی کی چور گاڑیاں لے اڑے جبکہ داتا دربا ر کے علا قہ میں بشیرکی موٹر سائیکل ،شاہدرہ میں اعظم کی موٹر سائیکل ، فیکٹر ی ایر یامیں احمد کی موٹرسائیکل چوری کر لی گی۔

مزید : علاقائی